حیدرآباد۔12نومبر(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو آج سنگا پور کے دورہ میں مصروف ہیں۔ چنانچہ آندھرا پردیش میں بیرونی
ممالک کی سرمایہ کاری کے لئے وہ سنگا پور کا دورہ کر رہے ہیں۔ چنانچہ آج
اسی غرض سے سنگا پور کے وزیر کامرس ایشورن سے ملاقات کی۔
چندرا بابو
نائیڈو کل ہی حیدرآباد سے سنگا پور خصوصی طیارہ کے ذریعہ روانہ ہوئے۔
چنانچہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش کے دار الحکومت کی تعمیر بھی
اس معاملہ میں اہم مانا جا رہا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو اپنے دورہ سنگا پور
کے موقع پر وہ سنگا پور کے کئی سرکاری اداروں سے بھی ملاقات کرینگے۔